اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ

اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل مرکزی الیکشن کمیٹی نے عرب اکثریتی جماعتوں رعام اور جوائنٹ لسٹ کو انتخاب لڑنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رعام اور جوائنٹ لسٹ کے خلاف درخواستیں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ سمیت دیگر سیاسی گروہوں کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

درخواستوں میں جماعتوں پر اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کی حمایت سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے، جنہیں متعلقہ جماعتیں مسترد کرتی ہیں۔

مرکزی الیکشن کمیٹی نے رعام اور جوائنٹ لسٹ کے علاوہ جوائنٹ لسٹ کے امیدوار عوفر کاسیف اور سامی ابو شہادہ کو بھی نااہل قرار دیا ہے۔ تاہم یہ فیصلے حتمی نہیں ہیں اور اسرائیلی سپریم کورٹ ان پر غور کرے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں عام انتخابات 27 اکتوبر 2026ء کو شیڈول ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P