چمن (نامہ نگار) اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالسلام خان اچکزئی کی قیادت میں ضلع چمن میں ایک بھرپور اور منظم داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا، جو کہ یونیسیف (UNICEF) کے تعاون سے جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانا ہے۔ اس سلسلے میں چمن شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں اور محلوں میں باقاعدہ آگاہی کمپین چلائی گئی۔ تعلیمی ٹیموں نے دکان بہ دکان اور گھر گھر جا کر والدین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ لوگوں کو بتایا گیا کہ تعلیم نہ صرف بچوں کا بنیادی حق ہے بلکہ ایک روشن اور کامیاب مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔ اس دوران پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔عبدالسلام خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار تعلیم کے فروغ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں گے تو یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر اسکول میں داخل کروائیں اور اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ داخلہ مہم نہ صرف بچوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ معاشرے میں تعلیمی شعور کو فروغ دے کر ایک مثبت اور روشن تبدیلی کی بنیاد بھی رکھے گی۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول مدرسہ بحرالعلوم گھوڑا ہسپتال روڈ چمن کے تعلیمی کمیٹی پی ٹی ایس ایم سی کے کابینے کی طرف سے سپیشل ایجوکیشن سیکرٹری عبدالسلام اچکزئی کو سرزمین چمن آنے پر خوش آمدید اور یونیسف چمن کے منتظمین کو دلی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Trending
- Daily Mashriq 25-05-2026
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اسرائیلی عسکری آزادی کے مؤقف سے آگاہ کردیا
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول ہسپتال پہنچ گئے، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
- وزیراعظم ہانگژو پروگرام مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے
- محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، چمن پھاٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش
- کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 30 زخمی۔
- خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں لیکن وومن کارڈ استعمال نہ کریں ، صنم سعید
- معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
- پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
You might also like