کوئٹہ (آن لائن) ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آج یکم اپریل ہے اور لوگ تفریح کیلئے لوگوں کو اپریل فول مناتے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاق کرتے ہیں شہری اس غیر سنجیدہ مذاق اور رویہ سے اجتناب برتیں اور مہذب معاشرے کا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم اپریل کو لوگ اپریل فول کے طور پر اکثر لوگ اپنے جاننے والے اور دیگر شہریوں کے ساتھ ان کے نام پر جھوٹی باتیں ، افواہیں پھیلاتے ہوئے مذاق کرتے ہیں لیکن ایسا مذاق اور افواہیں پھیلانے سے بعض اوقات سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے عوام الناس پولیس کے ساتھ ساتھ کسی بھی شہری کے ساتھ اس قسم کا غلط مذاق نہ کریں اور پولیس کو بھی کوئی جھوٹی کال کرکے غلط اطلاع نہ دے جس سے معاشرے میں کوئی انتشار یا تشویش پھیلے اس لئے شہریوں کو مہذب معاشرے کا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہئے کیونکہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ عمل ایک قابل سزا عمل ہے ایسے اقدامات سے قیمتی وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ کسی بھی حقیقی ایمر جنسی صورت میں لوگوں کے لئے فوری مدد کی بجائے مشکلات کا خیمہ ثابت ہوسکتاہے اس لئے ایسا غلط فعل کرنے سے شہری اجتناب برتیں۔
You might also like