کوئٹہ شہر کے پوش علاقے شہباز ٹاو¿ن، سمنگلی روڈ پر واقع شہید بینظیر بھٹو فیملی پارک نے شہر میں تفریح اور فیملی کے لیے وقت گزارنے کے مواقع کو نیا رنگ دے دیا ہے۔ اس پارک کی خوبصورتی، ہریالی اور جدید انتظامات نے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی دلچسپی بھی بڑھا دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ پارک ہر لحاظ سے محفوظ، آرام دہ اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے بہترین مقام ہے۔ پارک میں داخلے کے لیے ٹکٹ کی قیمت انتہائی مناسب رکھی گئی ہے تاکہ ہر طبقے کے لوگ آسانی سے یہاں آ سکیں۔ اسٹالز پر کھانے پینے کی اشیاءبھی سستی اور معیاری ہیں، جس سے شہریوں کی سہولت اور اطمینان یقینی بنایا گیا ہے۔ عملہ خوش اخلاق، مددگار اور تمام ضروری انتظامات میں مکمل تعاون فراہم کرتا ہے۔ سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات، پارک میں موجود کیمرے اور راو¿نڈ دی کلاک گارڈز کی موجودگی نے عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔پارک میں جدید سہولیات، بچوں کے کھیلنے کے لیے مخصوص علاقے، پکنک پوائنٹس اور روشنیاں عوام کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول پیدا کرتی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو فیملی پارک شہر کے سب سے بہترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں ہر شخص آرام اور خوشی کے ساتھ وقت گزار سکتا ہے۔ پارک کے انتظامی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل معیار، صفائی، سیکورٹی اور عوامی سہولت پر کام کر رہے ہیں تاکہ شہر کے لوگ یہاں بہترین تجربہ حاصل کریں۔ شہری اور خاندانیں اس پارک کو نہ صرف تفریح کے لیے بلکہ امن، سکون اور فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے کے لیے ایک مثالی مقام قرار دیتے ہیں۔
Next Post
You might also like