کوئٹہ (آن لائن) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان (پی ڈی ایم اے )نے بلوچستان میں بارشوں کے نئے سپیل کیلئے الرٹ جاری کردیا یکم اپریل سے 4 اپریل تک تیز ہواﺅں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بلوچستان کے 30 سے زائد اضلاع اس موسمیاتی سسٹم کے زیر اثر ہیں18اضلاع میں ندی نالوں اور پہاڑی سلسلوں میں سیلابی صورتحال کی پیشن گوئی کی گئی ہے اور آج سے 4 اپریل تک بلوچستان کے علاقوں خضدار، قلات،سوراب،لسبیلہ،حب، کیچ،گوادر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ، ژوب، ہرنائی،لورالائی میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں کو ہلو، آواران،خاران،مستونگ، شیرانی، زیارت میں بھی تیزبارش اور سیلابی صورتحال کے امکانات ہیںعوام متوقع بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنائےں، شہری متوقع بارشوں کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
Trending
- ایران کا اسرائیل پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان
- احسن اقبال کی قیادت میں وفاقی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، سہیل آفریدی نے شکایات کے ڈھیر لگادیے
- گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی 9 نشستوں کیساتھ سرفہرست، ن لیگ 3 سیٹوں پر کامیاب
- سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کی آبی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار
- دشمن نے پھر ثابت کیا وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا: ایرانی آرمی چیف
- وزیراعظم کی گلگت میں پیپلزپارٹی کی فتح پر صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
- امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں، ایرانی وزارت
- ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کے آغاز کا اعلان
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
You might also like