اسلام آباد(خ ن)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے وزارتِ تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، تجارتی مواقع کے فروغ اور صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ بلوچستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیاگیا۔جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور وفاقی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار میں آسانی، برآمدات میں اضافہ اور تجارتی نظام کی بہتری ہماری اولین ترجیحات ہیں، جن کے ذریعے بلوچستان کو قومی معیشت میں موثر انداز میں شامل کیا جائے گا۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات، توانائی، ماہی گیری، زراعت اور لاجسٹکس کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں موثر پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق پالیسیوں پر مو¿ثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
You might also like