کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں گیس سپلائی کی معطلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں 20 روپے فی کلو کا بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، شہر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 380 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے، جبکہ نواحی علاقوں میں صورتحال مزید ابتر ہے جہاں گیس 430 روپے فی کلو تک من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے ایل پی جی کا رخ کیا ہے، جس سے طلب میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ایل پی جی ڈیلرز کا مقف ہے کہ گیس کی سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب، پائپ لائن سے گیس کی فراہمی بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اس حالیہ اضافے نے شہریوں کی جیبوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے تاکہ ذخیرہ اندوز اور گراں فروش اس بحرانی صورتحال سے ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
Trending
- ایران کا اسرائیل پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان
- احسن اقبال کی قیادت میں وفاقی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، سہیل آفریدی نے شکایات کے ڈھیر لگادیے
- گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی 9 نشستوں کیساتھ سرفہرست، ن لیگ 3 سیٹوں پر کامیاب
- سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کی آبی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار
- دشمن نے پھر ثابت کیا وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا: ایرانی آرمی چیف
- وزیراعظم کی گلگت میں پیپلزپارٹی کی فتح پر صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
- امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں، ایرانی وزارت
- ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کے آغاز کا اعلان
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
Prev Post
You might also like