پی ایس ایل الیون میں حیدرآباد کنگز مین کو مسلسل دوسری شکست – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل الیون میں حیدرآباد کنگز مین کو مسلسل دوسری شکست

پی ایس ایل 11 کے 5ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40رنز سے شکست دے دی ہے۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شامل حسین حسین اور حسن نواز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت حیدرآباد کنگز مین کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا کر مضبوط مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 175رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کی ٹیم8وکٹوں پر134رنز بناسکی، عرفان نیازی33، حسان خان31 اور لبوشین نے 23رنز اسکورکئے۔ معاذ صداقت صفر،صائم ایوب8،عثمان خان14رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

 

اس فتح کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ 11 میں پہلی فتح حاصل کی ہے جبکہ حیدر آباد کنگز مین اپنے دونوں میچ ہار گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.