کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے فصلوں ، باغات اور سولرز کو شدید نقصان پہنچا گوادر میں طوفانی بارش سے گھروں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں کوئٹہ میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چند روز سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، قلات، نوشکی سمیت دیگر علاقوں میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں، باغات، املاک اور سولرز کو شدید نقصان پہنچا ا سکے علاوہ گزشتہ شب بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، جیونی، سربندن ، پیشکان، پسنی، اورماڑہ میں شدید طوفانی بارش ہوئی گوادر اور پسنی شہر متاثر ہوئے جس میں ٹی ٹی سی کالو نی، بخشی کالونی، میر لال بخش وارڈ، جنت بازار زیر آب آگئے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا لوگوں نے جنریٹر اور واٹر بوزر کے ذریعے پانی کی نکاسی شروع کردی شدید بارش کی وجہ سے نشینی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف مقامات پر روڈز اور علاقے تالاب کا منظر پیش کرتے رہے یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 30 مارچ تک مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے کوئٹہ میں گزشتہ روز اور جمعرات کی دوپہر بارش کے باعث مختلف سڑکیں سرکی روڈ، فقیر محمد روڈ، کواری روڈ، امداد چوک، گوالمنڈیپ چوک، شاہ زمان روڈ، سریاب روڈ، گاہی خان چوک، جوائنٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں پر بارش اور نالیوں کا گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ این 25 کئی مقامات پر ٹریفک متاثر ہے۔مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Trending
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
You might also like