ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا بلکہ تنازع کے مستقل خاتمے کا خواہاں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ تہران خطے میں ہونے والی تباہ کاریوں کے ازالے کے لیے معاوضے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغامات بھیج رہا ہے تاہم ان پیغامات کے تبادلے کو امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں سمجھا جا سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی اعلیٰ حکام امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن اس وقت تہران کا امریکا کے ساتھ بات چیت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔