پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے ٹکٹس جن اکاؤنٹس سے آن لائن بُک کیے گئے تھے، ان ہی اکاؤنٹس میں ٹکٹس کے پیسے ریفنڈ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹکٹس کے پیسے خودکار طریقے سے اکاؤنٹس میں واپس آئیں گے، ریفنڈ پراسیس 30 مارچ سے شروع ہوکر اگلے 15 دن میں مکمل ہوگا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ٹکٹ خریدنے والوں کو ریفنڈ کے لیے کوئی پراسیس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تاخیر کی صورت میں کسٹمرز کو متعلقہ بینک سے رجوع کرنا ہوگا۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز کل سے لاہور میں ہو رہا ہے، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی فرنچائز حیدر آباد کنگز مین مدمقابل ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.