آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان

آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر توانائی کے بحران میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

امریکی اخبار کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث توانائی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال رہی ہے جس سے بحران کے مزید گہرے ہونے کا امکان ہے۔

 

ادھر عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل پر عالمی برادری کی جانب سے خاص ردعمل سامنے نہیں آیا۔ جاپان نے بھی اس حوالے سے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

 

دوسری جانب واشنگٹن میں موجود چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطوں کو مؤثر بنا کر تعمیری کردار ادا کرے گا۔ جبکہ فرانس پہلے ہی خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر چکا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.