Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکا دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے: عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے کئی ممالک یہاں تک کہ چین سے بھی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی سکیورٹی چھتری اب بہت کمزور ہو چکی ہے، امریکا کی سکیورٹی چھتری میں کئی سوراخ ہو چکے ہیں۔

 

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پڑوسی ممالک سے غیر ملکی فوجی موجودگی ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، خطے میں کشیدگی کی اصل وجہ اسرائیل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More