بھارت محلے کے امیر بچے کی طرح کھیلتا ہے، شعیب اختر کا طنز؛ نئی بحث چھڑ گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت محلے کے امیر بچے کی طرح کھیلتا ہے، شعیب اختر کا طنز؛ نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بھارتی ٹیم کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت محلے کے اس امیر بچے کی طرح ہے جو غریب بچوں کو کھیلنے کے لیے بلاتا ہے اور پہلے ہی کہہ دیتا ہے کہ جیتنا صرف مجھے ہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار کو رکھ لیتے ہیں، پھر انہی میں سے تین کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہہ دیتے ہیں کہ دیکھو میں جیت گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرز عمل نے کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

شعیب اختر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ شائقین نے ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں طاقت کا توازن واقعی ایک مسئلہ ہے جبکہ دیگر مداحوں نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا دفاع کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.