انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے گوام کے خلاف میچ میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے گوام کو 11 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو چار صفر سے برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید سات گول سکور کردیے، عبدالصمد نے 4، کلیم اللہ جونیئر نے 3 جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول سکور کیا۔

یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی سب سے بڑی فتح ہے، پاکستان نے گروپ مرحلے میں پانچ میچز میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ دو میں شکست ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.