سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد وشمار جاری کر دیئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر ایک ہفتے میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، سٹیٹ بینک ذخائر ایک ہفتے میں بڑھ کر14ارب 52 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر اضافے سے 5 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 19 ارب 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P