ترکیہ کی عدالت نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور 36 دیگر اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ جاری کر دیے۔
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم سمیت 37 مشتبہ افراد کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ وارنٹس اسرائیل کے غزہ میں شہریوں پر منظم حملوں کی وسیع تحقیقات کے بعد جاری کیے گئے، جنہیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے اقدامات قرار دیا گیا ہے۔
یہ تفتیش ان شکایات کے بعد شروع کی گئی تھی، جو متاثرین اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے نمائندوں نے دائر کی تھیں، یہ ایک سول انسانی مشن تھا جو غزہ میں امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسے اسرائیلی بحریہ نے روک کر تشدد کے بعد ملک بدر کر دیا تھا۔