وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے ستمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعرات کو کہا کہ اُن کے پاس ستمبر میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے بارے میں ’ کوئی معلومات نہیں’ ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ مقامی ٹیلی وژن چینلز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ان نیوز چینلز نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد پہنچنے کے بعد بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔
ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ’ اس معاملے پر ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔’