بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بحرین نے امریکہ میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے بوئنگ طیارے، جنرل الیکٹرک انجنز کی خریداری اور امریکی ٹیکنالوجی، توانائی و مینوفیکچرنگ شعبوں میں شراکت داری کا اعلان کیا ۔

بحرین جو امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا میزبان ہے، ابراہام معاہدوں (2020) کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرچکا ہے، امریکہ اور بحرین کی یہ نئی شراکت داری ایران مخالف حکمت عملی، تجارتی پالیسیوں اور خطے میں سیکیورٹی توازن کا حصہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق بحرینی بادشاہ بھی رواں سال کے آخر میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے تاکہ ان معاہدوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P