حادثے کا شکار بھارتی طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کرتباہ ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آج گجرات کے شہر احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ائیر انڈیا کا ایک طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

لندن گیٹوک کے لیے مقامی وقت کے مطابق 1 بجکر 30 منٹ پر اُڑان بھرنے والا طیارہ احمد آباد کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

اس کی 17 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے، جو رہائشی علاقے کے مکین نے اپنے عین حادثے کے وقت اپنے موبائل فون مینریکارڈ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے میں 242 مسافر سوار تھے، جن میں عملے کے 12 ارکان بھی شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P