پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.