کوئٹہ(آن لائن)اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میڈیا سیل شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اسپورٹس فیسٹیول 2023 تقریبا ایک ہفتے جاری رہنے کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ فیسٹیول میں 17 سے زائد مختلف مرد و خواتین کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور افیشل کی شرکت ہوئی۔ فیسٹیول میں فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اسکواش، سوئمنگ تائکانڈو، ووشو،فٹ سال اور باڈی بلڈنگ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ قیوم پاپا فٹبال گرانڈ میں کھیلے گئے اج کےفٹبال میچ میں مسلم کلب چمن اور پولیس کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ میچ انتہائی دلچسپ اور شاندار تھا جس سے عوام کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی۔ ایک سخت مقابلے کے بعد مسلم کلب چمن نے یہ میچ صفر کے مقابلے ایک گول سے جیت کر اپنے نام کیا اور شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید فٹبال ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی۔ اخر میں وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کھلاڑیوں، افیشل اور ڈیپارٹمنٹ کے کوچز میں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کیں اپنے مختصر خطاب میں مہمان خصوصی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے کامیاب ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ فیسٹیول کا مقصد اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور امن کے پیغام کو عام کرنا تھا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کل پی ایس بی جمنازیم ایوب سپورٹس کمپلیکس میں شام چار بجے منعقد کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں اور افیشلز کو ٹرافی اور شیلڈ دیے جائیں گے۔ تقریب کے مہمان خاص متوقع طور پر شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید کے صاحبزادے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی ہوں گے۔ ان کے ساتھ سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان جاوید انور شاہوانی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ ہوں گے۔
Trending
- وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
- نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
- بلاول بھٹو زرداری بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین، لیاری آنے کی دعوت دے دی
- صومالی ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ میں اہم ذمہ داری مل گئی
- الحمدللہ بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے: وزیر اعظم
- ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، جلد دستخط ہوں گے: ٹرمپ
- مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
- سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
- ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت طے پا گئی، اتوار کو دستخط کا امکان
Next Post
You might also like