لیونل میسی نے آٹھویں بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

 ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے آٹھویں بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت لیا۔

لیونل میسی نے پیر کو پیرس میں ایک شاندار تقریب میں اپنے فٹبال کیریئر کا آٹھواں بیلن ڈی آر حاصل کیا جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں اسپین کی ورلڈ کپ جیتنے والی اسٹار ایتانا بونماتی کو بیلن ڈی آر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گزشتہ سال فٹبال ورلڈ کپ قطر میں لیونل میسی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ارجنٹائن ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ کے دوران سات گول اسکور کرنے پر میسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P