سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات: حکومت نے کمیٹی کیلئے تمام جماعتوں سے نام مانگ لئے

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی، جبکہ حکومت نے تمام جماعتوں سے اپنے نام فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

 

پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، کمیٹی سانحہ پمز سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور واقعے کی پارلیمانی سطح پر تحقیقات کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P