خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانیوں کو شاید ہی احساس ہو کہ ملک پر بیوروکریٹس بھی حکمرانی کرتے رہے ہیں، سابق گورنرجنرل غلام محمد بیوروکریٹ تھے، سابق وزیراعظم محمد علی بھی بیوروکریٹ تھے، سابق صدور سکندر مرزا اور غلام اسحاق خان بھی بیوروکریٹس تھے، یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب بظاہر اقتدار سیاست دانوں کے پاس تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کو کوئی مورد الزام نہیں ٹھہراتا، سیاستدانوں کی نااہلی اور باہمی اختلافات نے بیوروکریسی کو جگہ فراہم کی، سیاستدان اپنی اصلاح کریں تو بیوروکریسی میں بھی خود بخود اصلاح اور احتساب آئے گا۔
