بلوچستان کی سطح پر ہونیوالے فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ‘ جنگیز مری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کی سطح پر ہونیوالے فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ‘ جنگیز مری

کوئٹہ ،مری قبیلے کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کئے جانے والے فیصلوں پر پارلیمانی لیڈر یا پارٹی کی طرف سے کوئی مشورہ نہیں کیا جا رہا، ہم ان کے لئے گئے فیصلوں کے پابند نہیں ہیں ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری نے کہا ہےکہ ہمیں نہیں پتہ کہ بلوچستان میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر کون ہے نہ ہی پارٹی کی طرف سے کوئی مشورہ نہیں ہوا جو فیصلے ہمارے مشورے کے بغیر ہوں ہم ان فیصلوں کے پابند نہیں ہیں اور نہ ہی اس پارلیمانی لیڈر کو ہم نے بنایا جو فیصلے مرکز یا صوبے میں ہوں ہم سے مشورہ کے بغیر ہم ان کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی سطح پر ہونے والے ان فیصلوں کو ہم تسلیم نہیں کرتے جو ہمارے مشورے سے نہ ہوں جو فیصلے ہمارے مشورے کے بغیر ہو رہے ہیں نہ ہم ان کو فیصلوں کو مانتے ہیں اور نہ تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پابند ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.