کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ 5افراد زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ 5افراد زخمی

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ 5افراد زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ گاہی خان چوک پر نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے کے نتیجے میں غلام اللہ ، نصراللہ ، محمد جاوید ، عبدالطیف ، عبیداللہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پو لیس کے مطابق دھاکے کے وقت پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45سے امید وار حاجی علی مددجتک بھی انتخا بی دفتر میں موجود تھے تاہم وہ محفو ظ رہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.