پیپلز پارٹی پر ہو نے والے حملوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے ،حاجی علی مددجتک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیپلز پارٹی پر ہو نے والے حملوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے ،حاجی علی مددجتک

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45سے امید وار حاجی علی مددجتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ہو نے والے حملوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے پیپلز پارٹی شہداءکی جماعت ہے ہم ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ حلقہ پی بی 45سے امید وار حاجی علی مددجتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردوں کا مقابلہ کر تے ہوئے 8فروری کو تشدت کی سیا ست خاتمے کریگی ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے انتخا بی دفتر پر حملہ ہو نے کے باجود بھی عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ موجود ہے ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہےں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.