اوتھل (این این آئی)ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل وحید علی مگسی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بین الصوبائی اسمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے۔آٹھ ارب ریال کے قریب غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران گاڑی سے اربوں ایرانی ریال برآمد کر کے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیے گئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری خصوصی مہم کے سلسلے میں ایس ایچ او اوتھل وحید علی مگسی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ پر زیرو پوائنٹ پر چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے سات ارب اٹھاسی کروڑ (7,880,000,000) ایرانی ریال برآمد ہوئے۔ اتنی خطیر رقم کی غیر قانونی منتقلی پر پولیس نے فوری طور پر کرنسی قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔وتھل پولیس نے ابتدائی ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ تمام غیر ملکی کرنسی کو مزید قانونی چارہ جوئی اور تحقیقات کے لیے کسٹم حکام وندر کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس ایس پی لسبیلہ نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اوتھل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like