نیپال اور تبت تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 750 سے بڑھ گئی ہے ، جبکہ 3044 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، نیپال میں مزید سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
نیپال میں ریسکیو کارروائیاں پانچویں روز بھی جاری ہیں اور اب تک 3,700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق شدید سیلاب اور مٹی کے تودوں کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی بدستور ایک بڑا چیلنج ہے، نیپال میں 18 ہزار سے زیادہ امدادی کارکن ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ خراب موسم اور دشوار گزار راستے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
حکام نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امداد پہنچانے کا عمل تیز کر دیا ہے اور بعض مقامات پر ریسکیو کے لیے ڈرونز کے استعمال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
