بلاول بھٹو کی یورپ میں شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی منگنی اور شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صدر مملکت آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ کرنے یورپی ملک لیختن شٹائن (Liechtenstein) پہنچ گئے ہیں۔

خبروں میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ مقرر کرنے لیختن شٹائن پہنچے ہیں، آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔ تازہخبریں پڑھیں

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لڑکی کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔

لیختن شٹائن (Liechtenstein) مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا اور خوبصورت خود مختار ملک ہےجس کا دارالحکومت وادوز Vaduz ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P