برطانیہ کے مسابقتی نگران ادارے کمپیٹیشن اینڈ مارکٹس اتھارٹی (سی ایم اے) نے ایپل اور گوگل کے ایپ ادائیگی کے قواعد میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد ایپ ڈویلپرز کے اخراجات کم کرنا اور صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی لانا ہے۔
اس وقت برطانیہ میں ایپل اس عمل کی اجازت نہیں دیتا جبکہ گوگل اس پر مختلف پابندیاں عائد کرتا ہے، جس کے باعث ڈویلپرز کو پلیٹ فارم کی مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔
یہ اقدام گزشتہ سال اکتوبر میں سی ایم اے کی جانب سے ایپل اور گوگل کو موبائل مارکیٹ میں اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس دینے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت ریگولیٹر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ان بڑی ٹیک کمپنیوں میں زیادہ مسابقت کو فروغ دینے کے لیے مداخلت کر سکے، تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے۔
