Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

بلوچستان میں سرگرم بھارتی پراکسی اورکالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں سے انکے اہلخانہ بھی لاتعلقی اختیار کرنے لگے ہیں۔

تربت سے تعلق رکھنے والی فتنۃ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اسکے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اورماموں نے تربت پریس کلب میں بتایا کہ شہناز بلوچ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہوگئی تھی اور گزشتہ تقریباً بارہ برس سے خاندان کا اسکے ساتھ رابطہ نہیں ہے۔دہشت گرد شہناز کی والدہ نے بتایا کہ شہناز بلوچ کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ صرف نو ماہ کی تھیں، خاندان کو کبھی بھی اس کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں۔

شہنازبلوچ کے چچا اوردیگر رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا اسکے کے کسی قول و فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، ہم اورہمارا خاندان پرامن پاکستانی ہیں، ہم ہمیشہ قانون اورریاستی اداروں کا احترام کرتے آئے ہیں۔

فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلخانہ اوررشتہ داروں کا اعلان لاتعلقی ظاہر کرتا ہے کہ بلوچ قوم دہشت گردی کے ناسور سے تنگ آچکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More