Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

عید میں بلوچستان کی شاہراہیں خون میں نہا گئیں، 434 حادثات :14 افراد جاں بحق

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 644 زخمی ہو گئے۔

ایمرجنسی ریسپانس سینٹر بلوچستان کے مطابق صوبے بھر میں عید کے دوران مجموعی طور پر 434 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے وندر لسبیلہ سیکشن پر 23 حادثات پیش آئے، جن میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 34 مسافر زخمی ہوئے۔

اسی طرح گدر سوراب سیکشن پر 17 حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

سرانان پشین سیکشن پر 14 مختلف حادثات کے نتیجے میں 2 مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More