قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔چمن میں گورنمنٹ ماڈل سکول گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا ملک کو سیاسی و انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73 کے آئین کی بحالی میں ہے ، منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔محمود اچکزئی نے کہا سرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم کرنے کی ضرورت ہے ، قبائل کو معاشی طورپرمستحکم کرنے کیلئے ٹیکس میں رعایت دینے کی ضرورت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں تمام اقوام کو برابری کے حقوق دینے کی ضرورت ہے اور چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
Trending
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
- صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا پاکستانی امین بن شمس کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام
- بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
- عید میں بلوچستان کی شاہراہیں خون میں نہا گئیں، 434 حادثات :14 افراد جاں بحق
You might also like