Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو روز بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 400ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 83ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 772روپے بڑھ کر 4لاکھ 14ہزار 919روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے کے اضافے سے 7ہزار 821 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کے اضافے سے 7ہزار 705روپے کی سطح پر آگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More