بلوچستان میں ناکام حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جان اچکزئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں ناکام حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جان اچکزئی

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں گزشتہ رات پاک فوج کی جانب سے تین دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں بتایا کہ بھارتی میڈیا پر دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اپنے ہینڈلرز نے کی، بھارت میں سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈاکیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو بچانے کی کوشش میں ’را‘ کے ہینڈلرز نے دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے کا مشور دیا اس کے باوجود ہماری افواج نے انتھک انداز میں ان کا تعاقب کیا اور اس کے نتیجے میں وہ فرار ہونے میں ناکام رہے۔

جان اچکزئی نے مزید بتایا کہ را سے تعلق والے حملہ آوروں کو کامیابی سے بے اثر کرنے کے بعد مچھ میں حتمی کلیئرنس آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور علاقے میں صورتحال مستحکم ہو گئی ہے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.