فاف ڈوپلیسی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فاف ڈوپلیسی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر، جنوبی افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے بڑا اعلان کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے سٹار کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، فاف ڈوپلیسی بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میں نے آئی پی ایل میں 14 سال کھیلنے کے بعد اس سال نیلامی میں اپنا نام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال میں نے ایک نئے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں پی ایس ایل سیزن 11 میں کھیلنا چاہتا ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.