Daily Archives

September 29, 2026

بند کمروں کی پالیسی قبول نہیں اگر ضرورت پڑی تو بغاوت کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے حوالے سے بندکمروں کے فیصلے کسی صورت منظور نہیں ہیں، اپنی پالیسی منوانے کیلیے اگر ضرورت پڑی تو بغاوت کریں گے، 4 اکتوبر کا مارچ ہر صورت ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں پنک بسوں کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا، سہیل […]

صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق

صومالیہ میں ہائی جیک کیے گئے بحری جہاز آنر 25 پر موجود قزاقوں کے خلاف پورٹ لینڈ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 پاکستانیوں سمیت 5 کریو ممبرز جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکنڈ انجینئر حسین یوسف کی ایک فلاحی ادارے کی چیئرپرسن سے گفتگو میں واقعے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، […]

وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت تمام فلسطینی شہداء کی لاشیں جلادوں گا،اسرائیلی وزیر کی ہرزہ سرائی

اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر نے اپنے معمول کے مطابق ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔ رام اللہ سے عرب میڈیا کے مطابق متنازع وزیر ایتمار بن غفیر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت 7 اکتوبر میں ملوث تمام فلسطینی شہدا کی لاشیں جلادوں […]

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 49 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی […]

ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا امریکی تاریخ کا اہم اقدام ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنا امریکی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شمار ہوگا۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، معاملات اب بھی پیچیدہ ہیں تاہم ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز […]

افغانستان کے قابلِ قبول اور دوستانہ حل کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام اور ترقی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال اور امن […]

امریکا اور ایران میں پیغامات کا تبادلہ، اتفاق رائے کی کوشش جاری ہے: قطر

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق فریقین کے پاس مسئلے کے پرامن حل کے سوا کوئی راستہ نہیں، جبکہ کسی بھی فریق کی جانب سے […]

پی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، شوکت یوسف زئی کا پارٹی قیادت کو خط

: پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی قیادت کو خط لکھ کر ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دینے کی بات کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی قائدین کے نام خط میں موجودہ حالات کے پیش نظر لانگ مارچ فوری طور پر ملتوی […]

شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے جسے لندن اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سی ای او ڈیوڈ سوئمر اور سینئر […]

اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور نفاذ کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P