کوئٹہ میں مبینہ طور پر کیمیکل سے تیار جعلی لسی اور مختلف مشروبات کی فروخت جاری

کوئٹہ : کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر کیمیکل اور مصنوعی اجزاءسے تیار کردہ جعلی لسی بوتلوں میں بھر کر ریڑھی بانوں، سبزی فروشوں اور بعض چھوٹی دکانوں تک پہنچائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ماہرین صحت کے مطابق اگر کسی مشروبات میں غیر معیاری یا مضرِ صحت کیمیکلز شامل ہوں تو اس کے استعمال سے معدے کی خرابی، فوڈ پوائزننگ، الٹی، اسہال، جگر اور گردوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ مسلسل استعمال کی صورت میں صحت کے دیگر سنگین مسائل بھی پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بغیر لیبل، غیر معیاری یا مشکوک لسی خریدنے سے گریز کریں اور صرف مستند برانڈز یا قابلِ اعتماد دکانوں سے اشیائے خوردونوش خریدیں۔ اگر کہیں مشکوک یا غیر معیاری لسی فروخت ہوتی نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ فوڈ سیفٹی حکام یا ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی اور مضرِ صحت مشروبات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P