بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کا آپشن اپنایا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کا آپشن اپنایا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے آئین کےمطابق احتجاج کا آپشن اپنایا جائے گا۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کررہی ہے۔ جلد کچھ فیصلے لینے والے ہیں جو سخت ہو سکتے ہیں۔

 

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کی رہائی کیلئےآئین کےمطابق احتجاج کا آپشن اپنایا جائے گا۔ کارکن پوری طرح تیار ہیں۔ فیصلوں کا اختیار رکھنے والی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم ساتھ دیں گے۔ جب احتجاج کریں گے تو لگ پتہ جائےگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.