امریکی میڈیا نے ایلون مسک کے چین کیساتھ تعلقات کو خطرناک قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی میڈیا نے ایلون مسک کے چین کیساتھ تعلقات کو خطرناک قرار دے دیا

 امریکی میڈیا نے ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے چین کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو امریکہ کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین نے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا شنگھائی پلانٹ لگانے کے لیے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کر دیا۔ ٹیسلا نے شنگھائی میں پلانٹ لگانے کے لیے کم شرح سود پر قرضے اور اخراج کریڈٹ کی پالیسی میں بھی تبدیلی کی۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کا شنگھائی پلانٹ امریکہ سے باہر کسی بھی ملک میں لگایا جانے والا پہلا بڑا پلانٹ ہے جس میں گزشتہ سال 9 لاکھ 47 ہزار گاڑیاں تیار کر کے مارکیٹ میں بھیجی گئی ہیں جوکہ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ سال کمپنی کی قدر میں 1.8 ملین سے زیادہ کا اضافہ شنگھائی پلانٹ سے ہوا اور چین ٹیسلا کے لیے کم لاگت میں زیادہ پروڈکشن کے لیے ایک بہترین سائٹ ہے کیونکہ اس سے کمپنی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.