آئی ایل ٹی20 میں کولن منرو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میچ کے دوران شارجہ واریئرز کے بلےباز ڈیزرٹ وائپرز کے لیگ اسپنر شاداب خان کی گیند کو سامنے کی طرف کھیلتے ہیں لیکن گیند نان اسٹرائیکر پر کھڑے مارٹن گپٹل کے ہاتھ پر لگ جاتی ہے اور تھوڑا سا آگے نکلتے ہوئے گر جاتے ہیں۔

 

مارٹن گپٹل کے گرتے ہی ڈیزرٹ وائپرز کے فیلڈر شاداب خان کو آواز لگا کر فوراً رن آؤٹ کرنے کا کہتے ہیں جس پر شاداب خان مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کر دیتے ہیں لیکن اسی دوران ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان مارٹن گپٹل کے پاس آ کر انہیں کھیل جاری رکھنے کا کہتے ہیں۔

ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر شائقین نے کولن منرو کے اس عمل کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P