Daily Archives
December 28, 2023
انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ تعاون فراہم کیا جائیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 261 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کیے جانے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس […]
کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں، 8 فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں لاہور کے پاس کوئی اور آپشن بھی ہونا چاہیے اسی لیے تخت لاہور سے لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے پھر کوئی کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردے، کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں ہم آٹھ فروری کو بڑا سرپرائز […]
غزہ بدترین فاقہ کشی کی زد میں آرہا ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ امدادی ایجنسی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے مطابق غزہ بدترین فاقہ کشی کی زد میں آ رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ خوراک اور پانی کا حصول مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انروا کے مطابق […]
پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100ا نڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس بڑے اضافے کے بعد 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ […]
بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 مظاہرین ضمانت پر رہا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 شرکاء کو ضمانت پر رہا کردیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بلوچ یک جہتی مارچ کے شرکاء کے گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے شرکاء کی شناختی پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی اور کہا کہ تمام […]
افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح امریکا غزہ میں بھی ناکام ہوگا، روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024 […]
نگراں سیٹ اپ اقداربھلا بیٹھا، کیسے ممکن ہے شفاف الیکشن کراسکے، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے کوئی بھی مطمئن نہیں، نگراں سیٹ اپ تو سارے اقدار بھلا بیٹھا ہے، کیسے ممکن ہے کہ یہ صاف شفاف الیکشن کرا سکے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی […]
