نور زمان نے چیف آف دی ایئر سٹاف سکواش چیمپئن شپ جیت لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نور زمان نے چیف آف دی ایئر سٹاف سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے نور زمان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ جیت لی۔

اسلام آباد کے مصحف سکواش کمپلیکس پر37 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے فائنل میں سیڈ 2 اور عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے سیڈ 10حمزہ خان کو 2-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

حمزہ خان نے پہلا گیم 9-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 7-11 سے کامیابی حاصل کی تاہم عالمی نمبر 42 نور زمان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے اگلے تینوں گیم جیت کر کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔

سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے نور زمان نے تیسرا گیم 7-11، چوتھا گیم 4-11 اور پانچواں فیصلہ کن گیم 8-11 سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کی، حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی کریم الحمامی کو ہرانے کے بعد سیڈ 6 سوئیڈن کے ڈیوڈ برنیٹ کو شکست دے کر دوسرا اپ سیٹ کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.