بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

 ترکیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر بالکونی سے نیچے پھینک دیا اور پھر چھری کے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کی ریاست بورصہ میں پیش آیا۔ شوہر کو اہل محلہ نے نہایت زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ جن کے سر، پاؤں اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

شوہر کو اسپتال لانے والوں نے بتایا کہ پہلے ان کے فلیٹ سے جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھیں اور پھر کسی کے گرنے کے زور دار آواز آئی۔ باہر دیکھا تو شوہر نیچے زمین پر گرا ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P