میٹا نے پاکستان میں فیس بک اور میسنجر پر بھی کم عمر افراد کیلئے اکاؤنٹس متعارف کرادیے

میٹا نے پاکستان میں اس ہفتے سے فیس بک اور میسنجر پر بھی کم عمر افراد کے (Teen Accounts) اکاؤنٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ خصوصی اکاؤنٹس کم عمر نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

تنظیم کے مطابق یہ سہولت پہلے ہی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں موجود ہے اور اب فیس بک اور میسنجر پر بھی عالمی سطح پر فراہم کی جا رہی ہے۔

میٹا کے بیان میں کہا گیا کہ ایک سال قبل کم عمر افراد کے اکاؤنٹس متعارف کرائے گئے تھے جو نوجوان صارفین کو ایپس پر محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم تھا، اور اب تک کروڑوں کم عمر صارفین انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر اس نظام کے تحت منتقل ہو چکے ہیں۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان اکاؤنٹس میں خودکار حفاظتی اقدامات شامل ہیں جو والدین کے اہم خدشات کو دور کرتے ہیں، جیسے یہ تعین کرنا کہ نوجوان کن لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں، کون سا مواد دیکھ سکتے ہیں اور آن لائن وقت کس طرح صرف کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P