آئی فون کے ٹکر کے شیاؤمی کے دو فونز متعارف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی فون کے ٹکر کے شیاؤمی کے دو فونز متعارف

اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے آئی فون کے ٹکر کے بہترین کیمرا کے حامل دو فونز متعارف کرادیے۔

کمپنی نے ’شیاؤمی 17 پرو‘ اور ’شیاؤمی 17 پرو میکس‘ کو متعارف کرادیا، جنہیں فیچرز، طاقتور بیٹری اور کیمروں کی کوالٹی کی وجہ سے آئی فون جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔

’شیاؤمی 17 پرو‘

کمپنی نے اس فون کو قدرے چھوٹے 3۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے، اس میں قدرے طاقتور 6300 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

 

 

’شیاؤمی 17 پرو‘ کو ہائپر او ایس 16 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں جدید ترین چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔

فون کو 12 اور 16 جی بی ریم اور 128، 256 اور ون ٹی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ فون کو 50 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

’شیاؤمی 17 پرو‘ کے بیک پر تین ترتیب وار 50 میگا پکسل کے تین کیمرا دیے گئے ہیں جب کہ فون کے فرنٹ پر بھی 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.