پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 199 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، سلمان علی آغا 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ان کے بعد آنے والے بیٹرز بری طرح ناکام ہوئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان 12، آل راؤنڈر عامر جمال 3 اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، خرم شہزاد نے 19 رنز بنا کر ٹیم کا سکور 282 تک پہنچایا، محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ
