جہاں ہزاروں شائقین نے کھڑے ہو کر اپنے محبوب چیمپئن کو الوداع کہا۔14 بار فرنچ اوپن جیتنے والے نڈال نے 20 سالہ شاندار کیریئر میں کورٹ فِلیپ شیتریر (Court Philippe-Chatrier) کو فتح کی علامت بنا دیا تھا، جب نڈال 38 برس کی عمر میں آخری بار کورٹ پر نمودار ہوئے ، تو فضا Merci Rafa (شکریہ رافا) کے نعروں سے گونج اُٹھی۔رافیل نڈال نے اپنی تقریر کا آغاز فرانسیسی زبان میں کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے میں نہیں جانتا کہاں سے شروع کروں، یہاں گزشتہ 20 برس کھیلنے ، جیتنے ، ہارنے اور سب سے بڑھ کر ہر بار اس کورٹ پر جذباتی ہونے کے لمحات ہیں،نڈال نے انگریزی اور ہسپانوی میں بھی خطاب کیا اور اپنے کیریئر کی ناقابلِ فراموش یادیں مداحوں سے شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی بھیگی آنکھوں سے کہا یہ کورٹ بلاشبہ میرے کیریئر کا سب سے اہم مقام رہا ہے ۔تقریب کو مزید تاریخی بنانے کے لیے نڈال کے تین بڑے حریف راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے بھی کورٹ میں آئے اور گلے ملے ۔نڈال نے کہا کہ ہم نے دنیا کو دکھایا کہ سخت مقابلہ کرتے ہوئے بھی اچھے ساتھی اور باعزت حریف بنا جا سکتا ہے ، آپ سب نے مجھے کورٹ میں بہت مشکل وقت دیا، لیکن اسی نے مجھے آگے بڑھنے پر مجبور کیا اور میں نے اس سے لطف اٹھایا۔ تقریب کے آخر میں نڈال اپنے 2 سالہ بیٹے کے ساتھ کورٹ میں آئے اور مداحوں کو آخری بار ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔
Trending
- Daily Mashriq 07-06-2026
- ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا،ذرائع
- کوئٹہ: سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم فرار
- خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
- فلک شبیر کا عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی کا مطالبہ
- قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمےداریاں ملنے کا امکان
- کھیلوں میں بھارتیوں کا دہرا معیار ایک بارپھر بے نقاب
- کنگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو OBE اعزاز سے نواز دیا
- 2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا: سہیل آفریدی
- سرکاری سکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر کتنی رقم خرچ کی؟
Next Post
You might also like